پرویز احمد
سرینگر // حکومت کی جانب سے جمعرات کو سپر اسپیشلٹی ہسپتال سرینگر میں عملے ، بدانتظامی اور بنیادی سہولیات کی کمی کے سلسلے میں عائدکردہ الزامات کی تحقیقات کا حکم صادر کیا اور تحقیقات کیلئے آئی اے ایس افسر چودھری محمد یاسین کو انکوری افسر مقرر کیا ہے جو دو دنوں کے اندر اندر سرکار کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ گورنمنٹ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری منوج کمار دویدی کی جانب سے جمعرات16جون کوجاری کردہ ایک آرڈرمیں نامزد انکوائری افسر سے کہا گیا کہ وہ 2دن کے اندر مخصوص سفارشات کے ساتھ اپنی رپورٹ پیش کریں۔معلوم ہواکہ حکومت کے مقررہ انکوائری آفیسر چوہدری محمدیاسین نے جمعہ کے روز سپراسپیشلٹی اسپتال کا دورہ کیا اور ااسپتال انتظامیہ پر عائد الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ انکوری افسر نے جمعہ کو سپر سپیشلٹی اسپتال میں شعبہ Gastro entrology کے ڈاکٹروں سے شکایات کے جوابات طلب کئے۔مذکورہ انکوائری افسر نے ڈاکٹروں ،دیگر طبی ونیم طبی عملہ کے کام کاج اوریہاں بیماروں وداخل مریضوں کوفراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں ضروری جانکاری حاصل کی ۔سپر اسپیشلٹی ہسپتال سری نگر میں مبینہ بدانتظامی اورلازمی طبی ودیگرسہولیات کی کمی کے بارے میں مکمل جانکاری لینے کے بعدمقررہ انکوائری آفیسر چوہدری محمدیاسین سنیچر کواپنی سفارشات پرمبنی رپورٹ حکومت کوپیش کریں گے۔