شیخ حمزہ کالونی عید گاہ میں رابط سڑک کی حالت ناگفتہ بہہ

سرینگر///عید گاہ سے ملحقہ علاقہ شیخ حمزہ کالونی کی رابط سڑک کی حالت انتہائی خستہ اور ناگفتہ بہہ ہونے کے باعث مقامی آبادی میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔عید گاہ چوک سے شیخ حمزہ کالونی جانی والی رابطہ سڑک کی ناگفتہ بہ حالت ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈے بن گئے ہیں۔مقامی شہری عبدالحمید کے مطابق سڑک انتہائی خستہ ہونے سے اس پر سفر کرنا وبال جان بنا ہوا ہے جبکہ بارشوں میں سڑک ندی کی صورت اختیار کرلیتی ہے کیونکہ اس سڑک پر تارکول یا مرمت کا کام سالوں سے نہیں کیا گیا ہے۔