نئی دہلی// ہندوستانی شیئر بازار میں جمعرات کو بھاری گراوٹ کے پیش نظر سرمایہ کاروں کو پانچ لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ بدھ کو بازار بند ہونے پر بی ایس ای میں لسٹیڈ شیئروں کا مارکیٹ کیپ 244.65 لاکھ کروڑ روپے تھا جو جمعرات کو بازار میں بھاری بکری کے پیش نظر کم ہوکر 239.20 لاکھ کروڑ روپے پر آگیا۔ اس طرح ایک دن پہلے سے موازنہ میں سرمایہ کاروں کو تقریبا پانچ لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔شیئر بازار میں مچے کہرام کی بڑی وجہ وی ایس فیڈ ریزرو کے فیصلے ہیں۔ دراصل سمان پر پہنچی مہنگائی کو زمین پر لانے کیلئے امریکہ کے مرکزی بینک فینڈرل ریزرو نے بدھ دیر رات شرح سود میں 0.75 فیصدی کا اضافہ کیا۔ یہ 28 سال میں سب سے زیادہ ہے۔ فیڈ ریزرو کے چیئرمین جیروم پاویل نے مستقبل میں بھی ایسے ہی اضافے کا اشارہ دیا ہے۔