شہناز گنائی نے منڈی کے مختلف علا قوں کا دورہ کیا

 پونچھ//سابقہ ایم ایل سی اور ریاستی وقف کونسل کی کارکن ڈاکٹر شہناز گنائی نے حویلی حلقہ انتخاب کے تحصیل منڈی کے دُور دراز علاقوں کا دئورہ کر کے مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا ۔ اس دوران متعدد عوامی وفود نے ان سے مُلاقات کر کے اُنہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ موضع لورن کی دُور دراز پنچایت بیلہ بالا اور بٹل کوٹ کے عوام وفودنے ڈاکٹر شہناز گنائی کو ماہِ رمضان کی آمد کے پیشِ نظر اشیائے خوردنی اور تیلِ خاکی کی مناسب مقدار کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔موصوفہ نے متعلقہ تحصیل سپلائی آفیسر سے رابطہ کر کے اُنہیں ماہِ رمضان میں عوام کو راشن و تیل کوٹہ بہم پہنچانے کو کہا۔ علاوہ ازیں اِن دو پنچایت کے عوام نے موصوفہ سے کہا کہ اس علاقہ کے جنگلات کا وائلڈ لائف سنیچری میں تبدیل کئے جانے سے اُنہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم موصوفہ نے محکمہ وائلڈ لائف کے آفیسران بالا سے بذریعہ فون رابطہ کر کے اس مسئلے کو بھی حل کروایا۔ آفیسران بالا نے کہا کے علاقہ کے باشندگان کو ہر دو ضروریات یعنی بالن اور کاہچرائی کی اجازت ہوگی ۔ بیلہ بالا کی بی پی ایل زمرہ کی کچھ بیوہ خواتین نے بھی موصوفہ سے ملااقات کر کے اُنہیں آئی اے وائی  اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیر و مرمت کی درخواست کی جس پر ڈاکٹر گنائی نے متعلقہ تحصیل دار کو اس ضمن میں کاروائی کرنے کو کہا۔