سرینگر// جموں کشمیرپولیس نے سرینگر میں19 پولیس افسراں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔ ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال کی جانب سے جاری آرڈر میںکہاگیا ہے کہ انتظامیہ کے مفاد میں یہ تبادلے عمل میں لائے گئے۔ آرڈر کے مطابق انسپکٹر طارق احمد کو ضلع پولیس لائنز سرینگر سے تبدیل کرکے پولیس تھانہ رعناواری میں سٹیشن ہاوس افسر،سب انسپکٹر راکیش پنڈتا کو،پولیس تھانہ رعناواری سے تبدیل کرکے پولیس کمپونٹ سرینگر، انسپکٹر سہیل مشتاق کو ڈی پی ایل سرینگر سے پولیس تھانہ بٹہ مالو،انسپکٹر اعجاز احمد کو پولیس تھانہ بٹہ مالو سے ڈی پی ایل سرینگر،انسپکٹر نذیر احمد کو پولیس تھانہ پانتھ چوک سے ڈی پی ایل سرینگر اور انسپکٹر سمیر احمد کو پولیس تھانہ لال بازار سے پولیس تھانہ رام منشی باغ میں سٹیشن پولیس افسران کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق انسپکٹر توصیف میر کو پولیس تھانہ رام منشی باغ سے تبدیل کرکے ڈی پی ایل سرینگر، انسپکٹر حفیظ اللہ کو ڈی پی ایل سرینگر سے پولیس تھانہ لال بازار، انسپکٹر سبزار احمد کو پولیس تھانہ شہید گنج سے ڈی پی ایل سرینگر، انسپکٹر گوہر احمد کو پولیس تھانہ نگین سے پولیس تھانہ شہید گنج، انسپکٹر لطیف احمد کو ڈی پی ایل سرینگر سے پولیس تھانہ نگین، انسپکٹر اوئیس احمد کو پولیس تھانہ جڈی بل سے پولیس تھانہ صفا کدل، انسپکٹر توصیف احمد لون کو پولیس تھانہ صفا کدل سے ڈی پی ایل سرینگر، جاوید احمد کو ڈی پی ایل سرینگر سے پولیس تھانہ جڈی بل اور سید جنید کو پولیس تھانہ کرالہ کھڈ سے تبدیل کرکے پولیس تھانہ زکورہ تعینات کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سرینگر کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق انسپکٹر ریاض احمد کو پولیس تھانہ زکورہ سے تبدیل کرکے ڈی پی ایل سرینگر، انسپکٹر خالدہ پروین کو زنانہ پولیس تھانہ رام باغ سے ڈی پی ایل سرینگر میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ سب انسپکٹر شائستہ مغل اب ایس ایچ او زنانی پولیس رام باغ کے فرائض انجام دیں گی۔حکم نامہ کے مطابق تمام افسراں کوہدایت کی گئی کہ وہ اپنی موجودہ پوزیشن سے خود کو فارغ ہوا تصور کریں۔ادھر شہر کے 6پوسٹ پوسٹوں میں تعینات انچارج کو بھی تبدیل کیا گی ہے۔ جن میں رنگریٹ، نور باغ،حضرتبل، شامل ہیں۔