شہر کے قلب میں نئے ریستوران کا افتتاح

سرینگر// شہر کے قلب میں نئے ریستوران’’ باباس کیفے ان ڈائن‘‘ کا افتتاح کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین حاجی محمد یاسین خان نے کیا۔اس موقعہ پر ریستوران کے مالک نصیر احمد اور کے ٹی ایم ایف کے جنرل سیکریٹری بشیر احمد کنگپوش بھی موجود تھے۔ نصیر احمد نے کہا کہ انکی توجہ بہتر اور ذائقہ دار کھانوں کی فراہمی واجب قیمتوں پر فراہم کرنے پر مبذول ہوگی۔ ریستوران میں تمام جدید سہولیات اور ہر عمر کے لوگوں کے مزاج کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔نصیر نے کہا کہ جہاں یہ ریستوران قائم کیا گیا ہے، وہ سرینگر کی تاریخ اور ثقافت کا گواہ بھی ہیں،جبکہ مہاراجہ کے وقت سے ہی یہ وادی کے بڑے بازاروں میں ایک ہے۔