شہر میں سڑکوں کی خستہ حالی پر شرما کو تشویش

سرینگر//گورنر کے مشیر کے۔ کے شرما نے وادی کشمیر بالخصوص سرینگر شہر میں سڑکوں کی صورتحال کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ای آر اے ڈاکٹر راگھو راجن، چیف انجنیئر تعمیرات عامہ سمیع عارف اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔مشیرنے اس موقعہ پر سڑکوں کی خستہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ خراب ہوئی سڑکوں کی مرمت کا کام جلد از جلد شروع کریں اور انہیں وقت پر مکمل کرنے کو بھی یقینی بنائیں۔انہوں نے وادی میں جاری تمام پروجیکٹوں کو معیاد بند مدت کے اندر مکمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔