سرینگر// شہر میں سڑکوں پر مویشیوں کی بھر مار سے جہاں کئی بار حادثات پیش آتے ہیں وہیں ٹریفک کی نقل و حمل میں بھی اثر انداز ہوتی ہے ۔سول لائنز کے بٹہ مالو ،بربرشاہ ،لل دید ہسپتال ،جواہر نگر ،کرن نگر ،ڈلگیٹ اور دیگر کئی علاقوں میں سڑکوں پر سوئے پڑے جانوروں کی وجہ سے موٹرسائیکل پر سوارلوگوں کو بہت زیادہ دقت کاسامنا کرناپڑتا ہے جبکہ شام دیر گئے یا ذرا اندھیرے میں دور سے یہ جانور نظر نہ آنے کی وجہ سے حادثات واقع ہورہے ہیں۔ دودھ کے لئے گائیں پالنے والے لوگ اپنے گھر میں جانوروں کو باندھنے کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے انہیں یونہی آوارہ گرد ی کرنے کے لئے سڑکوں پر چھوڑ دیتے ہیں۔اس کے علاوہ سڑک کنارے پائے جانے والے کچرے کے ڈبوں کے گرد گومتے رہتے ہیںتاہم سرینگر میونسپل کارپوریشن کوئی بھی قدم اٹھائے بغیر اس طرف سے آنکھیں بند کرکے بیٹھی ہوئی ہے۔لوگوںکا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں سے نجات دلانے میں ناکام ایس ایم سی کیلئے اب آوارہ مویشیوںکو پکڑنے کیلئے مہم چھیڑنی ہوگی۔