شہر میں بلا خلل بجلی سپلائی کو یقینی بنایا جارہا ہے:صوبائی کمشنر

سرینگر//شہر سرینگر میں بجلی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے آفیسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں سرینگر میں گرڈ اسٹیشنوں کی تعمیر کے لئے پی ڈی ڈی کو اراضی کی منتقلی کے عمل کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ بٹہ پورہ تیل بل میں پی ڈی ڈی 220/33KVگرڈ اسٹیشن تعمیر کرے گا جبکہ ٹنگہ پورہ اورخانیار میں بھی پی ایم ڈی پی 2015کے تحت گرڈ اسٹیشن تعمیر کئے جائیں گے۔صوبائی کمشنر نے پی ڈی ڈی کو اراضی منتقل کرنے کے لئے آفیسران پر فوری نوعیت کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے ضلع کلکٹر حصول اراضی کو مقررہ وقت میں پی این سی مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے صوبائی کمشنر نے کہا کہ سرکار صارفین کو دن رات بجلی کی بلا خلل سپلائی فراہم کرنے کے موثر اقدامات کررہی ہے اور اس مقصد کے لئے کئی اہم پروجیکٹوں کی عمل آوری جاری ہے۔میٹنگ میں اے ڈی سی سرینگر ،منیجنگ ڈائریکٹر انڈسٹریز چیف انجینئر یو ای ای ڈی اوراسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے