شہر میں اب خواتین کیلئے الیکٹرانک بسیں متعارف ہونگی

سرینگر//ضلع انتظامیہ سرینگر پبلک ٹرانسپورٹ کو مزید فعال بنانے کے لئے متحرک ہوگئی ہے اورٹرانسپورٹ نظام میں بہتری اورباقاعدگی لانے کے لئے اختراعی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان باتوں کااظہار کل ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرینگر نے ایک میٹنگ کے دوران کیا جو کہ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں ٹرانسپورٹ میں خامیوں کو دور کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان اقدامات کے تحت پرانی بسوں کو بدل کر نئی بسیں چلائی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ الیکٹرانک بسیں بھی متعارف کی جائیں گی جو کہ خواتین مسافروں کے لئے چلائی جائیں گی۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ ضلع انتظامیہ کی طر ف سے مختلف مقامات پر مزید بس اسٹینڈ قائم کئے جائیں گے تاکہ عام شہریوںکو سفر میں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔