سرینگر//سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ افسپاء جیسے کالے قانون نے کشمیر میں مایوسی اور اضطراب کی لہر پیدا کی ہے۔انہوں نے کہا یہ قانون کشمیر میں تقریباً 28 برس سے لاگو ہے اور اسی قانون نے کشمیریوں میں مایوسی کو جنم دیا اور مرکزی حکومت کے خلاف ایک اضطراب پیدا کیا ہے۔سوز نے کہا کہ حکومت ہند کو چاہئے کہ وہ سوچے کہ آخر وہ کب تک کشمیریوں کے جمہوری اور آئینی احساسات کودباتے رہیںگے؟جنرل راوت اور اُن کے ساتھیوں کو سمجھنا چاہئے کہ کل جن دو معصوم لوگوں کو شوپیان میں مارا گیا اُس کیلئے صرف افسپاء ذمہ دار ہے کیونکہ افسپاء کسی بھی شخص پر فائر کھولنے کی کھلی چھوٹ دیتا ہے۔