سرینگر// عام شہریوں کی ہلاکتوں سے پرہیز اور عوامی مظاہرین کے دوران معیاری عملیاتی طریق کار اپنانے پر زور دیتے ہوئے وزارت داخلہ نے سیکورٹی فورسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ جنگجو مخالف آپریشنوں اور امن و قانون کی صورتحال سے نمٹنے کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ شہری ہلاکتوں اور دیگر نقصان سے محفوظ رہا جائے۔ اس دوران محکمہ وزارت داخلہ نے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر زور دیا ہے کہ جو جنگجو مخالف آپریشنوں میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ محکمہ وزارت داخلہ نے منگلوار کو وادی میںتعینات سیکورٹی فورسز کے نام تازہ ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امن و قانون کی صورتحال سے نمٹنے کے دوران صبر و تحمل کا مظاہری کریں تاکہ شہری ہلاکتوں سے ہونے والے نقصان سے بچاجاسکے۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ محکمہ داخلہ نے سیکورٹی فورسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران رخنہ ڈالنے والے عناصر کیخلاف سختی سے پیش آئیں۔