شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب

یو این آئی
اسلام آباد// پاکستان میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کے اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہبازشریف کو ملک کا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا ہے۔مسٹر شریف آج شام ملک کے 23ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے۔

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو پاکستان کے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف پیر کو ملک کے۲۳ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

 

قومی اسمبلی میں نئے قائد کے انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے صدر شریف کے حق میں۱۷۴ ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ کے عمل سے پہلے، عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ نے ’اپوزیشن‘ جماعتوں کے رہنماؤں اور امریکہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی نے اپنی جانب سے عمران حکومت میں وزیر خارجہ رہنے والے شاہ محمود قریشی کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار بنانے کا اعلان کیا تھا۔