شوپیاں میں سڑک حادثہ ،9فورسز اہلکار زخمی

شاہد ٹاک+فیاض بخاری
شوپیان+بارہمولہ// جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے صوفی پورہ زینہ پورہ علاقے میں منگل کو ایک سڑک حادثے میں کم از کم 9 سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی گاڑی اور ایک تیز رفتار ٹرک کے درمیان صوفی پورہ علاقے میں زوردار ٹکر ہوئی ، جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف 178شوپیاں سڑک حادثہ میں سی آر پی ایف کے 7 جوان زخمی بٹالین کی گاڑی الٹ گئی اور9اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے کانسٹیبل ابھیشیک رائے اور پنکچ کمارکو سر میں چوٹیں آئیں اور انہیں سرینگر منتقل کردیا گیا۔دیگر زخمیوں میں انسپکٹر اوما شرما، کانسٹیبل منوج کمار، کمل سنگھ،  اشوتوش پانڈے، بی پاٹل اور تبم منڈل شامل ہیں۔ادھر رینج پٹن علاقے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے پنچایتی نمائندوں کی گاڑی کو جو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں سرپنچ فیاض احمد بٹ ولد صمد بٹ ساکن گلگام کپواڑہ اور ڈرائیور عبدالقیوم شاہ ولد الہ الدین ساکن گگلوسہ کپواڑہ لقمہ اجل بن گئے تھے، میں سے ایک اور زخمی سرپنچ56سالہ عبدالجبار لون ولد عبدالرحیم لون ساکن شیر وانی پورہ بارہ مولہ سکمز صورہ میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے۔اس طرح اس حادثے میں مہلوکین کی تعداد 3تک پہنچ گئی ہے۔