شوپیان// شوپیان میں میونسپل کونسل نے ’سوچھتا پھکواڑا‘کے تحت یکم اگست 2021سے شروع ہونے والی مہم کے تحت جمعہ کو مرکزی جامع مسجد شوپیان سے لے کر علیال پورہ شوپیان تک صفائی کی خصوصی مہم شروع کی۔اس دوران جامع مسجد شوپیان سے علیال پورہ تک ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر شوپیان سچن کمار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق احمد، ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کونسل شوپیان جاہد آزاد، تحصیلدار شوپیان بلال احمد سیکریٹری مونسپل کونسل شوپیان اسداللہ کے علاہ دیگر ملازمین اور محکمہ جموں و کشمیر پولیس کے ایس ایس پی شوپیان امرت پال سنگھ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر راشد مکاء،ایس ایج او شوپیان گلزار احمد، ایس ایچ او ہیرپورہ لطیف احمد اور دیگرافسران موجود تھے۔ریلی کا مقصد لوگوں کو صفائی کے حوالہ سے جانکاری فراہم کرنا تھا اورانہیں بتایا گیا کہ پالیتھن کا استعمال کرنے کے نقصانات اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنا تھا۔میونسپل کونسل شوپیان کے ایگزیکٹیو افسر جاہد آزاد نے بتایا کہ سوچھتا پھکواڑا صفائی مہم کا مقصد قصبہ کے تمام علاقوں کو ایک ایک کرکے صاف کرنا،مکینوںکو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنا اور کووڈ 19 وبائی مرض سے بچائو کے طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی صفائی مہم 15اگست 2021تک تمام وارڈوں میں جاری رہے گی۔