نیوز ڈیسک
شوپیاں// پہاڑی ضلع شوپیاں کے زبن گلی میں بدھ کو ایک المناک واقعہ میں ماں بیٹے کی موت ہو گئی جبکہ خاندان کے دو دیگر افراد درخت خیمے پر گرنے سے زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ رات تیز ہواؤں کے دوران شوپیاں کے جنگلاتی علاقے میں زبن گلی میں ایک بڑا درخت خیمے پر گر گیا۔اس واقعہ ماں بیٹے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
حادثے میں جاں بحق ہویے افراد کی شناخت شریفہ بانو زوجہ نیکا کٹاری ساکنہ نائدکور کٹھہلان اور اس کے بیٹے ادریس احمد ولد نیکا کٹاری ساکنہ کھٹوالان ضلع شوپیاں کی تحصیل کیلر کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں نیکا کٹاری اور ان کی بیٹی بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔