سری نگر// جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میں ہفتے کے روز ایک نوجوان نالہ رومشی میں ڈوب گیا ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے گنڈ والی علاقے میں ایک نوجوان پیر پھسل جانے کے نتیجے میں نالہ میں غرقہ آب ہوا ۔
انہوں نے بتایا کہ اگر چہ مقامی لوگوں نے نوجوان کو پانی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت شوکت احمد ولد محمد حسین ساکن زم پتھری کیلر شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔
قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی ۔