شوپیان میں500کنال سے زایداراضی سے ناجائزقبضہ ہٹایاگیا

شوپیان//ضلع انتظامیہ نے منگل کو ناجائزقبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے502کنال سرکاری وکاہچرائی اراضی کوبازیاب کیا۔پیر سے ناجائزقابضین سے چھڑائی گئی اراضی میں ہیرپورہ میں47کنال،باربگ تحصیل کے کاڈی گام میں99کنال،کیگام تحصیل کے دارمدورہ گائوں میں31کنال،حرمین تحصیل کے کھروارہ گائوں میں78کنال،شوپیان تحصیل کے منگی پورہ میں101کنال،تحصیل چھتر گام کے درگڈگائوں میں44کنال ،زینہ پورہ تحصیل کے زینہ پورہ گائوں میں67کنال اورکیلرتحصیل کے برتھی پورہ میں35کنال شامل ہیں۔یہ مہم متعلقہ تحصیلوں کے تحصیلداروں کی نگرانی میں انجام دی گئی۔اس کارروائی کے دوران پیر سے604کنال سے زیادہ رقبے کی اراضی کو ناجائز قابضین کے قبضے سے آزادکیاگیا۔ضلع انتظامیہ نے تمام تحصیلداروں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ناجائز قبضے کے خلاف کارروائی کوتیزکریں اورسرکاری وکاہچرائی اراضی کو ناجائزقابضین کے قبضے سے فوراًچھڑائے۔ان سے یہ بھی کہاگیا ہے کہ وہ یہ کارروائی تب تک جاری رکھیں جب تک نہ پوری زیرقبضہ اراضی کوبازیاب کیاجائے۔