عظمیٰ نیوز سروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو جولائی 2020 میں شوپیان میں مارے گئے تین شہریوں کے لواحقین کو تقرری نامے حوالے کئے۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمدردی کی بنیاد پر تقرری کے خطوط ایم ٹی آر کو سونپے گئے۔ترکاسی کوٹرنکا، راجوری کے رہائشی محمد ابرار کی اہلیہ شیرین اختر، دھار سکری کوٹر نکہ کے محمد امتیارز کے بھائی محمد عارف اور کوٹر نکہ کے محمد ابرار کے بھائی فریاز احمد کولیفٹیننٹ گورنر نے SRO-43 کے تحت تقرری کے آرڈر سونپ دیئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اسکے علاوہ نیتا دیوی زوجہ چگر کمار ساکن جو ڈھنڈال، رام نگر ادھم پور کو بھی تقرری کا آرڈر سونپاگیا۔چگر کمار 2022 میں ادھم پور میں ایک آئی ای ڈی دھماکے میں مارا گیاتھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ہلاک ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے بات چیت کی اور مستقبل میں انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔