عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر ایک حق اطلاعات(آر ٹی آئی)درخواست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں 22 ہائی سکول ہیڈ ماسٹر کے بغیر کام کر رہے ہیں، جس سے ان کا کام کاج بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ مزید برآں، ضلع میں دو ہائیر سیکنڈری سکول بھی پرنسپل کے بغیر ہیں۔دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ دو ہائی سکول، جو سابقہ RMSA اور SAMAGRA اسکیموں کے تحت اپ گریڈ کیے گئے تھے، ہائی سکول بھتہ فوجن اور ہائی سکول سعدپورہ میں ہیڈ ماسٹر کی منظور شدہ پوسٹوں کی کمی ہے۔شوپیان ضلع میں، چھ ہیڈ ماسٹرز کے پاس اس وقت مختلف ہیڈ لیس اداروں کے لیے ڈرائنگ اور ڈسبرسنگ آفیسر کے اختیارات ہیں،” ۔ اس سے مزید پتہ چلتا ہے کہ کیگام میں صرف ایک کل وقتی زونل ایجوکیشن آفیسر ہے۔مزید برآں، ایک ZEO اضافی چارج کی بنیاد پر خدمات انجام دے رہا ہے، جبکہ دو دیگر پرنسپلوں کو دیے گئے DDO اختیارات کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ضلع کے 15 ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سے صرف چار میں کل وقتی پرنسپل ہیں، جب کہ آٹھ کو انچارج پرنسپل اور تین کو نگران پرنسپل چلاتے ہیں۔ یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ مختلف مضامین میں لیکچرر کے 67 عہدے خالی ہیں، جن میں ریاضی (11)، اردو (7)، سیاسیات (6)، جسمانی تعلیم (5)، انگریزی (5)، اقتصادیات (6)، عربی (4) اور تاریخ (4) شامل ہیں۔