شوپیان//کٹہ پورہ یاری پورہ کولگام میں 12جنوری کوزینت الاسلام سمیت دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف ضلع شوپیان میں تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی۔ضلع میں تیسرے روز بھی بند رہا۔تمام طرح کی دکانیں،کاروباری ادارے،بازار،بینک اور غیر سرکاری دفاتر کے علاوہ تعلیمی ادارے بھی بند رہے جبکہ سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہا۔ادھر بٹہ پورہ چوک میں فورسز اور مظاہرین کے بیچ پتھراؤ کے واقعات پیش آئے۔جبکہ ضلع میں انٹرنیٹ خدمات بھی مکمل طور پر بند رکھی گئی ہیں۔ادھرکولگام میں دو روزکی ہڑتال کے بعد زندگی پٹری پر آگئی جس کے سبب یہاں ٹرانسپورٹ ، تجارتی اور کاروباری سرگر میاں بحال رہیں۔
شوپیان میں تیسرے روز بھی ہڑتال
