شوپیان/شاہد ٹاک/ شوپیان میںدوران شب لٹیروں نے جے کے بینک کی ایک شاخ لوٹنے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہے۔ ڈی کے پورہ امام صاحب شوپیان میں واقع جے کے بینک کی ایک شاخ کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب لٹیروں نے لوٹنے کی کوشش کی ، لیکن وہاں پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے ہوا میں چند فائر کئے جسکی وجہ سے لٹیرے وہاں سے بھاگ گئے۔مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلا واقع نہیں ہے، اس سے چند دن پہلے 12 مارچ کو کاپرن شوپیان میں اسی طرح کے ایک واقعہ میں لٹیروں نے جموں و کشمیر بینک کے منیجر کی گاڑی روک کر 6 لاکھ روپے لوٹ لئے اور 15 مارچ کو آڑ خیر امام صاحب شوپیان میں لٹیروں نے دوران شب 9 دکانیں لوٹ لیں۔مقامی لوگوں نے لٹیروں کے خلاف جلد از جلد کارروائی کرنے کی مانگ کی۔ایس ایس پی شوپیان نے کہاہے کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات چل رہی ہے۔