شوپیان میں بندوق برداروں کے ہاتھوں خاتون ایس پی او ہلاک

سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سنیچر کو مشتبہ جنگجوئوں نے ایک خاتون سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کو گولی مار کر جاں بحق کردیا۔

یہ واقعہ شوپیان کے وہل نامی گائوں میں پیش آیا جہاں بندوق برداروں نے خوشبو جان دختر  منظور  احمد  نامی ایس پی او ،پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔

اطلاعات  کے مطابق زخمی خوشبو کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکی۔

ذرائع  کے مطابق خوشبو کو اُس کے گھر کے نزدیک ہی گولی ماردی گئی جس کے بعد بندوق بردار وہاں سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی۔