عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سیکورٹی فورسز نے منگل کو جموں و کشمیر کے شوپیان ضلع میں ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی)کا بروقت پتہ لگاکر ایک سانحہ کو ٹال دیا ۔ایک گشتی پارٹی نے شوپیان ضلع کے ہبڈی پورہ میں سڑک کے کنارے ایک مشکوک چیز دیکھی، جو آئی ای ڈی نکلی۔ حکام نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر پہنچا دیا گیا۔یہ دوسرا واقعہ ہے۔ سیکورٹی فورسز کے ذریعہ پیر کو کولگام ضلع میں اسی طرح کے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے بعدممکنہ حادچہ کو ٹالا گیا۔