سرینگر /پولیس نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ پہاڑی ضلع شوپیان کے آونیرا علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارے گئے جنگجوئوں کی شناخت سیار احمد بٹ ساکنہ یاری پورہ کولگام اور شاکر احمد وگے ساکنہ آونیرا شوپیان کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق مہلوک جنگجو آئی ایس نظریات سے متاثر تھے اور وہ سیکورٹی فورسز پر حملوں ، عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں اور دیگرسرگرمیوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو انتہائی مطلوب تھے۔
پولیس کے مطابق جائے جھڑپ کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے اسلحہ وگولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔ برآمد کئے گئے قابلِ اعتراض مواد کو قانونی جانچ کیلئے روانہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔