سرینگر/جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں جمعہ کو جو معرکہ شروع ہوا، اُس میں بعد دوپہر دوسراجنگجو جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ فورسز کا آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔
ذرائع کے مطابق یہاں فورسز کی کارروائی میں کم سے کم تین رہائشی مکانوں کو شدید نقصان پہنچ گیا ہے۔
یہ معرکہ گدا پورہ ،رتنی پورہ نامی گائوں میں گذشتہ رات کے دوران شروع ہوا۔
اطلاعات کے مطابق طرفین کے درمیان رات کے تین بجے گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد خاموشی چھاگئی جو صبح ساڑھے سات بجے تک جاری رہی جس کے بعد یہاں پھر گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق معرکہ کے آغاز سے ہی ،رتنی پورہ گائوں کی طرف سے، جو گدا پورہ سے کچھ میٹر کے فاصلے پر ہے، نوجوان جمع ہوگئے اور اُنہوں نے فورسز پر پتھرائو شروع کیا۔ان جھڑپوں کے دوران متعدد مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔