شوپیان معرکہ: ایک جاں بحق جنگجو مقامی: پولیس

سرینگر/پولیس نے بدھ کو کہا کہ جنوبی ضلع شوپیان میں جو دو جنگجو آج صبح فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگئے اُن میں سے ایک کا تعلق شوپیان سے ہی تھا۔

پولیس نے مذکورہ جنگجو کی شناخت سہیل نذیر ولد نظیر احمد میر ساکنہ سعیدہ پورہ شوپیان کے طور کی ہے۔

اس سے قبل شوپیان میں آج صبح فورسز اور جنگجوئوں کے مابین شروع ہونے والے معرکہ میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے کہا کہ یہ معرکہ شوپیان کے میمندر علاقے میں آج صبح شروع ہوا جس کے دوران طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا۔

پولیس نے کہا کہ دونوں کا تعلق جیش محمد نامی عسکری گروہ سے تھا۔

 فورسز نے شوپیان کے مضافات میں واقع میمندر نامی گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

اس دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں جس کے بعد یہاں معرکہ شروع ہوا۔