سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین جہاں معرکہ آرائی جمعہ کی صبح سے جاری ہے، وہاں تیسری لاش بر آمد ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل معرکہ کی جگہ سے دو لاشیں بر آمد ہوئی تھیں۔
تاہم ابھی کسی بھی لاش کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔
اس سے قبل کچھ مدت کی خاموشی کے بعد معرکے کی جگہ پر تازہ فائرنگ ہوئی جس کے بعد فورسز نے تیسری لاش بر آمد کی۔
یہ معرکہ آج علی الصبح درگڈ، سوگن نامی گائوں میں شروع ہوا جب فورسز نے گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے لکھا ہے کہ معرکہ کی جگہ سے ابھی تک تین لاشیں اور اسلحہ بر آمد ہوا ہے ۔