شوپیان ضلع میں پولنگ سامان لیجانے والی گاڑی پر حملہ، کوئی نقصان نہیں

سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں گذشتہ رات بندوق برداروں نے پولنگ سے متعلق سامان لیجانے والی ایک بس پر گولیاں چلائیں۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ بس پر ترکہ وانگام گائوں میں رات دس بجے گولیاں چلائی گئیں۔

یہ بس جموں سے انتخابات کیلئے ضروری ساز و سامان لیکر آئی تھی۔

 اطلاعات میں تاہم کہا گیا کہ اس واقعہ میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔