شوپیان ضلع میں مختصر شوٹ آئوٹ کے دوران فورسز کے ہاتھوں دو جنگجو جاں بحق

سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سنیچر کی صبح جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مختصر معرکہ آرائی کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔

یہ واقعہ شوپیان کے گاہند نامی گائوں میں پیش آیا جہاں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور علی الصبح محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی شروع کی تھی۔

اس دوران وہاں چھپے جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین کے مابین گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جنگجو ایک سیب کے باغ میں موجود تھے اور وہیں مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔

 جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت ابھی نہیں کی گئی تھی۔