شوپیان+بڈگام+کنگن//وادی میں الگ الگ واقعات میں ایک جوان کو لٹکتے پایا گیا جبکہ ایک جوان کی لاش میوہ باغ میں برآمد ہوئی اورایک لڑکی نے خود کو پھانسی پرلٹکاکراپناخاتمہ کیا۔اس دوران ایک ٹریفک حادثے میں ایک زخمی ہوگیا۔ شوپیاں کے کڈ گام علاقے میں پیر کے روز ایک نوجوان کی لاش پْرا سرار طور پر برآمد کی گئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز شوپیاں کے کڈ گام گاوں میں سیب کے باغ میں مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اْس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی موت کی وجوہات کے بارے میں تفصیلات فراہم کی جاسکتی ہے۔بڈگام کے کھاگ علاقے میں پیر کی صبح کو ایک 21 سالہ نوجوان کو گاو خانے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کھاگ بڈگام میں 21 سالہ نوجوان کو گاو خانے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔انہوں نے کہاکہ گر چہ اہل خانہ اور ہمسایوں نے مذکورہ نوجوان کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال پہنچایا لیکن وہاں پر ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی نوجوان کی شناخت 21سالہ ریاض احمد خان ولد غلام رسول خان کے بطور ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے لواحقین کے سپرد کیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔چھتر گل کنگن میں ایک دوشیزہ نے گھر میں ہی خود کو پھانسی پرلٹکاکراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ معلوم ہواہھے کہ چھتر گل کنگن میں ایک 17برس کی دوشیزہ(نام منفی) نے اپنے ہی گھر میں خود کو پھانسی پرلٹکاکر زندگی کا خاتمہ کردیا۔ اگرچہ مذکورہ دوشیزہ کو سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا ۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ دوشیزہ نے کن وجوہات کی بناپر خود کو پھانسی دی۔ سونہ مرگ میں نیلہ گراٹھ کے قریب ایک ٹاٹاموبائل کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں ڈرائیورزخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ کرگل سے کنگن آرہی ایک ٹاٹاموبائل زیرنمبر JK16B-2210ڈرائیورکے قابو سے باہر ہوکرکوکری کدل نیلہ گراٹھ کے مقام پربیس فٹ نیچے کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں گاڑی کاڈرائیورنثاراحمدباباولدغلام محی الدین باباساکن یچھ ہامہ کنگن زخمی ہوا،جسے علاج کیلئے پبلک ہیلتھ سینٹر سونہ مرگ منتقل کیاگیا جہاں سے ڈاکٹروں نے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُسے کنگن ریفرکیا۔