شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید منگل کو ہو گی

نیوز ڈیسک
سرینگر// پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ عید الفطر 3 مٸی بروز منگل کو منایی جاۓ گی۔

 

بھارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پہلے ہی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا تھا، بعد ازاں پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی عید منگل کو منانے کا اعلان کر دیا۔

 

پاکستان میں شوال المکرم 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

 

اسی طرح زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوئے۔

 

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار کو چاند نظر آنے کا امکان انتہائی معدوم ہے۔

 

ماہرین کے مطابق چاند کی عمر اس وقت 17 گھنٹے ہے جبکہ اُسے آسمان پر ظاہر ہونے کے لیے اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

 

گزشتہ روز سعودی عرب سمیت عرب اور خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا اور ان ممالک میں عیدالفطر پیر 2 مئی 2022 کو منائی جائے گی۔