شمالی کمان کے سربراہ کا وادی کا دورہ

سرینگر// فوج کے شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل رنویر سنگھ نے 30جنوری کووادی کا دورہ کیا اور دورہ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہیں چنار کور کے کمانڈر جنرل اے کے بھٹ نے بادامی باغ چھاونی میں سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا، اس دوران انہیں آپریشنوں کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی، انہیں ساتھ ہی میں حال ہی میں ہو ئے جنگجوئوں کے حملوں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔ کمانڈر نے وادی کے اندر مقیم فوج کے کام کی سراہنا کی جس طرح وہ وادی میں امن قائم کرنے کیلئے لگاتار کام کر رہے ہیں۔