شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں آگ کی واردات،10دکان خاکستر

سرینگر/شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں گذشتہ رات آگ کی ایک واردات میں کم سے کم10دکان خاکستر ہوگئے۔

یہ واقعہ ہندوارہ مین بازار کے پریم گلی مارکیٹ میں دوران شب تقریباً ایک بجے پیش آیا۔

 اطلاعات کے مطابق آگ ایک دکان سے شروع ہوکر آناً فاناً پھیل گئی اور اس نے دس دکانوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

ایک پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ یہ سبھی دکانیں لکڑی کی بنی تھیں اس لئے آگ جلدہی پھیل گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

مذکورہ آگ کو قابو کرنے کیلئے ہندوارہ اور آس پاس علاقوں کے فائر سروس عملے کو کام پر لگایا گیا تھا۔