بارہمولہ/فورسز نے شمالی قصبہ سوپور میں گذشتہ رات مختلف چھاپوں کے دوران کئی افرادکو گرفتار کرلیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق سوموار اور منگل کی درمیانی رات فورسز نے جانوار محلہ سوپور میں چھاپوں کے دوران کئی افرد کو اُن کے گھروں سے گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوانوں کو پتھر بازی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے حال ہی میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی کے دوران فورسز پر پتھراو کیا تھا ۔
یاد رہے کہ گذشتہ سنیچر کو سوپور میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین ایک معرکہ آرائی ہوئی جس میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔اس معرکہ کے دوران سوپور میں فورسز و مظاہرین کے مابین جھڑپیں بھی ہوئی تھیں۔