سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں بدھ کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح تصادم شروع ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد گذشتہ رات سوپور کے آرمپورہ نامی علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔اس دوران علاقے کی سبھی راہیں بند کرکے گھر گھر تلاشی آپریشن شرو ع کیا گیا۔
دورانِ آپریشن آج صبح جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوتے ہی طرفین میں گولی باری شروع ہوگئی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔