شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن

سرینگر/فورسز نے جمعہ کو شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں جنگجوئوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کیا۔

یہ آپریشن خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور ہارون نامی گائوں میں شروع کیا۔

یہ آپریشن ایجنسی کے مطابق گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد ہاتھ میں لیا گیا۔

آخری اطلاعات ملنے تک گائوں میں تلاشی کارروائی جاری تھی۔