شمالی کشمیر کے حاجن میں مسلسل تیسرے روز ہلاکتوں کیخلاف ہڑتال

سرینگر/شمالی کشمیر کے حاجن علاقے میں سنیچر کو مسلسل تیسرے روز ہڑتال کی جارہی ہے۔

یہ ہڑتال علاقے میں جنگجوئوں اور ایک کمسن بچے کی موت کیخلاف کی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق قصبہ میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ ٹریفک بھی نہیں چل رہی ہے۔

ضلع بانڈی پورہ کے حاجن میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین ایک انکائونٹر کے دوران دو جنگجواور ایک کمسن بچہ، عاطف میر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت علی اور حبیب ساکنان پاکستان کے طور کرلی ہے۔

پولیس نے کہا کہ عاطف کو جنگجوئوں نے یرغمال بنا کے رکھا تھا۔