شمالی کشمیر میں سڑک حادثہ، دو خواتین سمیت تین زخمی

سرینگر/شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں منگل کو ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

حکام نے کہا کہ رفیع آباد کے پازوالپورہ،ڈنگی وچھہ علاقے میں ایک کار سڑک سے لڑھک کر حادثے کا شکار ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں غلام رسول ساکنہ پکھوارا،صادیق بیگم ساکنہ پازوالپورہ اور سکینہ بانو ساکنہ حمام نامی مسافر زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال لیجایا گیا۔