شمالی کشمیر لوک سبھا سیٹ کیلئے الیکشن نوٹیفکیشن جاری

سرینگر/الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سوموار کو شمالی کشمیر میں بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کیلئے الیکشن نوٹیفکیشن جاری کردی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق فارم بھرنے کی آخری تاریخ مارچ25ہوگی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے 26مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

نام واپس لینے کی حتمی تاریخ 28مارچ مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات11اپریل کو منعقد ہونگے اور ووٹنگ کا سلسلہ صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔