نئی دہلی //دہلی میں گزشتہ 28 دنوں میں شدید سردی سے کم از کم 172 بے گھر لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ایک غیر سرکاری ادارہ سنٹر فار ہولسٹک ڈیولپمنٹ (سی ایچ ڈی) کے ذریعہ تیار ایک رپورٹ میں اس کی جانکاری دی گئی ہے۔ سی ایچ ڈی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کوایک خط لکھا ہے، جس میں گزارش کی گئی ہے کہ سردیوں کے دوران بے گھر لوگوں کے لیے مناسب انتظام کیا جانا چاہیے۔سی ایچ ڈی کے ایک افسر کے مطابق سرائے کالے خاں، ا?صف علی روڈ، کشمیری گیٹ، ا?زاد پور، نظام الدین، اوکھلا، چاندنی چوک اور دہلی گیٹ جیسے مقامات پر بے گھر لوگ بڑی تعداد میں کھلے میں سوتے ہیں۔ 25 جنوری کو این جی او نے دعویٰ کیا تھا کہ دہلی میں بہت زیادہ ٹھنڈ کے سبب کم از کم 106 لوگوں کی موت ہو گئی جن میں سے بیشتر بے گھر افراد تھے۔