عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// محکمہ تعلیم نے منگل کو جموں وکشمیر میں سکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیئے۔آج سے سکول صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کام کریں گے۔محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری حکم نامہ کے مطابق، والدین کی طرف سے متعدد گذارشات موصول ہونے کے بعد جاری گرمی کی لہر اور موسمی حالات کی آئندہ پیش گوئیوں کو مدِ نظر رکھ کر اوقاتِ کار تبدیل کر دئے گئے ہیں۔ حکم نامہ کے مطابق، “کشمیر صوبہ کے دیہی اور شہری علاقوں میں ہائر سیکنڈری سطح تک کے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی سکولوں میں پڑھائی کا کام صبح 8 بجے سے دوپہر 1بجے تک ہو گا”۔ حکم نامہ کے مطابق، “تدریسی اور غیر تدریسی عملہ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوگا۔ یہ اوقات 10اگست 2024 تک جاری رہیں گے۔