سرینگر // وادی میں شدید گرمی نے ایک بار پھر آگ اُگلنی شروع کر دی ہے اور گرمی کی شدت سے لوگوں کا حال بے حال ہو چکا ہے۔ وادی میں گرمی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جمعہ کو سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں آئندہ چند روز کے اندر بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سرینگر میں جمعہ کو پھر گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔ جہاں درجہ حرارت 34.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ قاضی گنڈ میں32.6ڈگری ریکار ڈ کیا گیا ۔ادھر کپوارہ میں بھی جھلسا دینے والی گرمی سے لوگوں کا حال بے حال ہے وہاں پر دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.8ڈگری سے اوپر رہا ۔اسی طرح سیاحتی مقام پہلگام میں 28.8ڈگری اور سیاحتی مقام گلمرگ میں 24ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ادھر جموں ضلع میں حالیہ بارشوں کے بعد معمولی کمی آئی ہے اور وہاں پر بھی درجہ حرارت 36ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چند دونوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات نہیں ہے اور مجموعی طور پر موسم خشک ہی رہیگا ۔تاہم انہوں نے کہا کہ کچھ ایک علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے ۔