حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے دور دراز اور سرحدی گائوں شاہپور میں برف باری کے دوران بجلی کے ڈھانچوں کو ازحد نقصان ہو گیا تھا جس کی وجہ سے وہاں پر بجلی بند ہو گئی تھی لیکن محکمہ کے ملازمین کی جانب سے اعلی افسران کی قیادت میں بروقت وہاں مرمت کا کام کر کے بجلی کو بحال کر دیا گیا۔اس دوران مقامی شہریوں نے محکمہ بجلی کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی شدید برف باری کے دوران بھی ملازم وہاں کام کرتے رہے اور گاؤں میں بجلی کو بحال کیا۔انہوں نے کہا کہ جہاں وہ بجلی محکمہ کے اعلی افسران کا شکریہ ادا کرتے ہیں وہیں ان ملازموں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے برف باری کے دوران بجلی کی ترسیلی لائنوں کو درست کر کے وہاں بجلی بحال کی۔