بارہمولہ // شتلورفیع آ باد بارہمولہ میں ایک مختصر جھڑ پ کے وران8 روز قبل جنگجوئوں کی صف میں شامل ہونے والا جنگجو جاں بحق ہوا۔ معلوام ہوا ہے کہ شتلورفیع آباد نامی گائوں میں جنگجو ئوںاور فورسز کے درمیان جمعہ کو بعد دپہر اُس وقت فائرنگ کا تبادلہ ہواجب فوج کے 32 آر آر،ایس او جی اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے جنگجوئوں کی نقل و حرکت کے بارے میں مخصوص معلومات حاصل کرنے کے بعد مذکورہ گائوں میں ناکہ لگایا۔ اس دوران وہاں سے مزکورہ جنگجو کا گذر ہوا جسے رکنے کا اشارہ کیا گیا ،۔ مذکورہ جنگجو نے جوابی فائرنگ کی ، جس کے بعد طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا۔ فائرنگ کے تبادلے میں مذکورہ جنگجو جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے جنگجو کی شناخت 26 سالہ مدثر احمد بٹ ولد سنا اللہ بٹ ساکن شتلو کے طور ہوئی ہے جس کے قبضے سے ایک اے کے 56 رائفل ،تین میگزین ،اور دو گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔ مدثر احمد صرف آٹھ روز قبل ہی جنگجوئوں کی صفوں میں شامل ہوا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مدثر احمد بٹ حافظ قرآن تھا او ر سوپور کے ایک علاقے میں ایک مسجد میں امام کے فرائض بھی انجام دیتا تھا۔ مدثر کی نماز جنازہ میں بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔قابل ذکر ہے کہ کچھ دن قبل سوپور پولیس نے ایک پریس ریلیز جاری کی تھی جس میں پانچ لاپتہ نوجوانوں کے بارے میں کہا گیا تھا۔مذکورہ نوجوان بھی اُن میں شامل تھا۔