شب ِ معراج اوربیساکھی تقریبات بارہمولہ میں انتظامات کو حتمی شکل

بارہمولہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر ناصر احمد نقاش کی صدارت میں افسران کی ایک میٹنگ میں شب معراج اوربیساکھی تہواروں کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کے علاوہ صحت عامہ کے ایس ای اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ میٹنگ میں سکھ برادری کے وفود بھی موجود تھے۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں اہم تقریبات کے سلسلے میں ڈیوٹی مجسٹریٹ متحرک رہیںگے اوربہتر انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے آفیسران پر زوردیا کہ شب معراج اوربیساکھی تقریبا ت کے لئے تمام لازمی اشیأ کی دستیابی کو یقینی بنایاجائے۔