عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وادی کشمیر میں سردی کی شدت برقرار ہے ۔ سرینگر میں بدھ کو موسم کی سرد ترین رات منفی 2.0 ڈگری کیساتھ ریکارڈ کی گئی۔موسمیاتی مرکز سرینگر نے کہا کہ بدھ کو موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر سمیت دیگر کئی اضلاع میں صبح کے وقت شدید ٹھنڈ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور گہری دھند بھی چھائی رہی۔پہلگام وادی کشمیر کا سرد ترین مقام رہا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ بدھ کے روزیہاں کم سے کم منفی4.3 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔گلمرگ کے درجہ حرارت میں ایک درجے کی بہتری آئی ہے، جو گزشتہ رات ریکارڈ کیے گئے منفی 2.3 کے مقابلے میں منفی 2.2 ریکارڈ کیا گیا۔قاضی گنڈ میںمنفی 2.0 ، اور کوکرناگ میں منفی 0.5 اورکپواڑہ میں پارہ منفی 2.7 ریکارڈ کیا گیا۔شوپیان میںمنفی5.0،بانڈی پورہ میںمنفی3.7،اننت ناگ منفی 3.4، پلوامہ منفی 3.3، بڈگام منفی2.6، بارہمولہ منفی2.4،گاندربل میںمنفی2.4،کولگام منفی1.1،ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ نے جموں و کشمیر میں 10 دسمبر تک خشک موسم اور 11 دسمبر کو عام طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس ہفتے کے دوران رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ، کرگل میں منفی 8.6 جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔