سرینگر // وادی کے اطراف و اکناف میں شبانہ درجہ حرارت میں شدید گراوٹ آئی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سنیچر اور جمعہ کی درمیانی رات سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.2ڈگری سلسیش ریکارڈ گیا گیا جبکہ ریاست میں خطہ لداخ کا لیہہ قصبہ سرد ترین رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13ڈگری سیلشیس درج کیا گیا ۔ وادی کے بیشتر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلے جانے کی وجہ سے اہل وادی کو سخت شبانہ سردیوں کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گلمرگ میں منفی 11.5، پہلگام میں منفی 9.5، قاضی گنڈ میں منفی 5.0،کپوارہ میں منفی 4.5،کوکرناگ میں منفی 6.6اور کرگل میں منفی 10.2ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔