شاہ ہمدان پبلک سکول میں ماتم

 کرالہ گنڈ//اشرف چراغ //شاہ ہمدان پبلک سکول سہی پورہ قاضی آباد میں زیر تعلیم طلاب اپنے ساتھی اویس کے جا ں بحق ہونے پر دلبرداشتہ تھے اور پڑھائی کے لئے کسی کامن نہیں تھا گویا پورے سکول میں ماتم چھایا ہوا تھا ۔جہاں شاہمدان پبلک سکول کے طلاب مایوس تھے وہیں پر سکول میں تدریسی عملہ بھی اویس کی جدائی پر صدمے سے دوچار تھے ۔سکول میں نہ مارنگ اسمبلی لگی ناہی طالب علم اپنے کلاسو ں میں گئے بلکہ مدرسین اور طالب علم اپنے ساتھی کی جدائی سے نڈھال تھے ۔سکول پر نسپل غلام نبی راتھر نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ سکول میں طلاب کی تعداد اچھی ہے لیکن اویس ان سب میں سے الگ تھا کیونکہ وہ اس قدر ذہین تھا کہ پورے سکول کے طالب علمو ں اور مدرسین کو اس پر ناز تھا ۔انہو ں نے کہا کہ چاہے کھیل کامیدان ہو یا دیگر پروگرام اویس سب پر اپنی سبقت لیتا تھا ۔سکول پرنسپل کی آنکھو ں میں آ نسو تھے اور کہا کہ اویس جماعت ہفتم میں زیر تعلیم تھا اور اس لئے انہیں حاضری رجسٹری میں رول نمبر 1تھا اور آج کی جگہ کون لے گا سب حیران ہیں کیونکہ رو ل نمبر 1ایک ہی نہیں تھا بلکہ ہر شعبہ میں اول تھا ۔سکول میں زیر تعلیم بچوں اور اساتذہ نے اویس کے گھر جاکر ان سے تعزیت کی اور مغفرت کی دعاء کی ۔