شاہ پورہ گاندربل کابجلی ٹرانسفارمر خراب | علاقہ سات روز سے گُھپ اندھیرے میں

گاندربل//گاندربل سے ملحقہ علاقہ شاہ پورہ پائین میں نصب 100 کلو واٹ بجلی ٹرانسفارمر پچھلے ایک ہفتے سے خراب ہوکر محکمہ بجلی کے کارخانہ میں پڑا ہوا ہے جس کے سبب پورا علاقہ سات روز سے برقی رو کی عدم فراہمی سے گوناگوں مشکلات سے دوچارہے۔شاہ پورہ پائین کے مقامی لوگوں نے اس بارے میں کشمیر عظمی کو بتایا کہ علاقہ میں نصب 100 کلوواٹ بجلی ٹرانسفارمر میں ایک ہفتہ قبل ٹرانسفارمر تیل کی کمی واقع ہونے سے دھواں اٹھنا شروع ہوگیا جس کے بارے میں محکمہ بجلی کے عملہ کو آگاہ کیا گیا تاہم علاقہ میں تعینات ملازمین نے اس جانب غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ٹرانسفارمر جل گیا۔انہوں نے کہاکہ اب ایک ہفتہ سے پورا علاقہ گھپ اندھیرے میں ہے۔مقامی شہری محمد سلطان نے بتایا کہ علاقہ میں تعینات ملازمین کی غفلت شعاری اور لاپرواہی سے 100 کلوواٹ کا بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوکر محکمہ کے کارخانہ میں پڑا ہوا ہے جس سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات درپیش ہیں ۔